کوئٹہ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دل رنجیدہ ہے:نواز ملہی  

نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)چوہدری محمد نواز ملہی ایڈووکیٹ سابق صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن نوشہرہ ورکاں نے کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پردھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دل رنجیدہ ہے۔  دکھ کی مشکل گھڑی میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں دھماکے میں ملوث شرپسند عناصر انسانیت کے دشمن ہیں۔  بے گناہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں معروف سیاسی وسماجی رہنما سابق  ممبر ضلع کونسل و سابق تحصیل نائب ناظم نوشہرہ ورکاں چوہدری محمد نواز ملہی نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنیوالے ادراے دھماکے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے لا کھڑا کریں۔اللہ تعالی سے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں اور جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل  کی دعا کرتے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن