گوجرانولہ:سموگ میٹیگیشن و کلائمیٹ ریزیلنس کمیٹی کا اجلاس

Nov 11, 2024

گوجرانولہ(نمائندہ خصوصی) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت سموگ میٹیگیشن و کلائمیٹ ریزیلنس کمیٹی کا اجلاس، کمشنر گوجرانولہ سید نوید حیدر شیرازی نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔آر پی او طیب حفیظ چیمہ، اے ڈی سی جی شبیر حسین بٹ، اے سی ریونیو محسن ڈھلوں، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات عاصم اظہر، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر معید سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ کمشنرنوید حیدر شیرازی نے بتایا کہ گوجرانولہ ڈویژن میں انسداد سموگ کے لیے بھرپور کاروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گوجرانولہ میں 139 بھٹہ خشت کی انسپکشن کی گئی ہے 31 کے مالکان کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں 3 بھٹہ خشت مسمار کرکے مالکان پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں 87 فیکٹریوں کی انسپکشن کی گئی ہے 84 کو سموگ کا باعث بننے پر بند کر دیا گیا 6 کے مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے اور 48 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ کمشنر نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے پر 33 کسانوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے اور ان پر 6 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ کمشنر گوجرانولہ سید نوید حیدر شیرازی نے بتایا کہ ڈویژن بھر میں کسانوں میں بھرپور آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے نیز دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں