گوجرانوالہ:ضلعی امیر مظہر اقبال کے گھر سابق امیر جے آئی سراج الحق کی آمد

Nov 11, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ضلعی امیر مظہر اقبال رندھاوا کے گھر سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق تشریف لائے جہاں پر انہوں نے انکی صاحبزادی ، ٹکٹ ہولڈر انیق حسن رندھاوا اور اسامہ بشیر رندھاوا کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار تعزیت اور مرحومہ کیلئے دعائے مغفرت کی اس موقع پر امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم ،امیر ضلع گجرات چوہدری انصر محمود بھی ہمراہ تھے،مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے سلسلہ میں منعقدہ درس قرآن و دعائے مغفرت کی تقریب سے سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیٹیاں اللہ تعالی کی طرف سے رحمت ہوتی ہیں جن لوگوں سے اللہ راضی ہوتا ہے انہیں بیٹیاں نوازتا ہے ۔مرحومہ تیرہ سال تک بیماری سے لڑتی رہی ،اللہ پاک اسے جنت الفردوس میں اعلی مقام عطائے فرمائے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ قرآن ایک روشنی ہے جسے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ قرآن کریم کی حفاظت کی ذمہ داری خود اللہ تعالی نے لی ہے ہر مسلمان کا فرض ہے کہ وہ قرآن کو عام کرنے کی جدوجہد کرے۔ قرآن کا نظام انسانیت کی کامیابی کا ضامن ہے۔

مزیدخبریں