گوجرانوالہ:یوتھ پروگرام، پوزیشن ہولڈرزکیلئے موٹر سائیکل قرعہ اندازی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گریجویشن میں بہترین نمبر حاصل کرنیوالی طالبہ کو صوبائی حکومت کی طرف سے موٹر سائیکل بذریعہ قرعہ اندازی دی گئی۔سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے طالبہ کے گھر جاکر موٹر سائیکل طالبہ کے حوالے کی،تفصیلات کے مطابق کنگنی والا کے رہائشی محمد عظیم کی صاحبزادی نے گریجویشن کے امتحانات میں بہترین نمبر حاصل کرکے نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ جسے وزیر اعلی پنجاب یوتھ پروگرام کے تحت بذریعہ قرعہ اندازی موٹر سائیکل دی گئی گذشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے ہونہار طالبہ کے گھر جاکر موٹر سائیکل اسکے حوالے کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا کہ طلبا و طالبات کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے محنت کرنا ہوگی۔مسلم لیگ( ن) کی حکومت تعلیمی میدان میں طلبا کو بہترین سہولیات فراہم کررہی ہے۔نوجوان نسل نے تعلیم یافتہ ہونے سے ہی ملک مزید آگے بڑھ سکتا ہے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا طلبا کیلئے یوتھ پروگرام قابل تحسین ہے جس کے ذریعے پنجاب کے ہونہار طلبا و طالبات مستفید ہورہے ہیںاس موقع پر اہل علاقہ کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے سابق وفاقی وزیر انجینئر خرم دستگیر خان کا شاندار استقبال کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن