منی پور میں خون ریزی کی نئی لہر، علیحدگی پسندوں کے حملے میں 3 افراد ہلاک

Nov 11, 2024

 منی پور (این این آئی) مودی سرکار نے اپنے تیسرے دور حکومت میں بھی بھارت کو نسلی، لسانی اور مذہبی تعصبات کا محور بنادیا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست منی پور میں تشدد اور خون ریزی کی نئی لہر کے دوران میتی ملیشیا کے علیحدگی پسندوں نے ککی قبیلے کے باشندوں پر حملہ کیا جس میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ حملے کے دوران 17 گھروں اور تین دکانوں کو بھی نذر آتش کیا گیا۔ مئی 2023 ء سے جاری نسلی فسادات کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں افراد ہلاک اور 60 ہزار سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں گھر، کاروباری مراکز اور عبادت گاہیں نذر آتش کی جا چکی ہیں۔ مودی حکومت منی پور میں حالات پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ 

مزیدخبریں