ننکانہ صاحب (نامہ نگار) گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پریشر کی شدیدکمی کے خلاف شہری سراپا احتجاج‘ شہریوں نے کہا کہ پہلے گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی اور اب چند دن سے گیس کا پریشر بھی انتہائی کم ہوگیا جس کی وجہ سے خواتین کو کھانا پکانے میں شدید دشورای کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ گیس کے پریشر کی کمی کے باعث لوگ مہنگے داموں گیس سلنڈر اور ایندھن خرید کر جلانے پر مجبور ہیں یا ہوٹلوں سے کھانا خریدتے ہیں۔ جبکہ گیس بھی مقررہ قیمت سے زائد پر فروخت ہو رہی ہے، ہائوسنگ، مدینہ ٹائون، غوثیہ کالونی، محلہ کیارہ صاحب، محلہ مالجی صاحب، شاد باغ کالونی، کینیڈا کالونی، محلہ رحمانیہ سمیت دیگر علاقوں میں گیس پریشر کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے۔ باخبر ذارئع سے معلوم ہوا ہے کہ باباگورونانک کے جنم دن کے موقع پر گورودواروں میں گیس کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میںگیس کا پریشر کم کیا گیا۔