بھکر: پسند کی شادی کیلئے ضد‘ باپ اور بھائی نے لڑکی  نہر میں پھینک دی

بھکر (نوائے وقت رپورٹ) پسند کی شادی کی ضد پر باپ اور بھائی نے لڑکی کو مبینہ طور پر نہر میں پھینک دیا اور بعد میں خود موٹر سائیکل نہر میں گرنے کی اطلاع دے کر واقعہ کو حادثہ کی شکل دینے کی کوشش کی۔ پولیس نے بتایا کہ تھل کینال میں پھینکی جانے والی لڑکی کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور  لڑکی کی بھائی کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق  ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن