شیخوپورہ‘ فاروق آباد (نامہ نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) فاروق آباد کے علاقہ گنجیانہ میں زہریلا کھانا کھانے سے 60 سالہ خاتون ساجدہ بی بی جاں بحق ہو گئی جبکہ گھر میں موجود 65 سالہ رانا ممتاز حسین، 29 سالہ افضال حسین اور 16سالہ امتنان بھی زہریلا کھانا کھانے سے شدید متاثر ہوئے جن کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ داخل کرا دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خاتون نے رات کا سالن آلو میتھی صبح گرم کر کے ناشتے میں تمام گھر والوں کھلایا اور خود بھی کھایا جس سے خود بھی جان کی بازی ہار گئی۔