لکی مروت (این این آئی) معمولی تنازع پر ڈاکٹر نے مریضوں پر فائرنگ کر دی۔ 2 سگے بھائی جاں بحق اور والد زخمی ہو گیا۔ لکی مروت کے علاقے لکی سٹی میں معمولی تنازع پر ڈاکٹر نے مریضوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق اور ان کا والد زخمی ہو گیا۔ ڈینٹل کلینک میں ڈاکٹر اور مریضوں کے درمیان پیسوں پر تنازع ہوا۔ مقتولین کے والد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے تھانہ لکی سٹی میں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ڈاکٹر نے 15 ہزار روپے ایڈوانس لیے تھے لیکن مصنوعی دانت بنانے میں ٹال مٹول سے کام لے رہا تھا۔ پیسوں کی وجہ سے ڈاکٹر اور ان کے مریضوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس پر ڈاکٹر اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔
لکی مروت: تلخ کلامی پر ڈاکٹر کی فائرنگ ، 2 مریض جاں بحق‘ والد زخمی
Nov 11, 2024