حجرہ:چھٹی جماعت کی مغویہ طالبہ بازیاب‘پرنسپل زیادتی کرتا رہا‘متاثرہ لڑکی 

حجرہ شاہ مقیم‘ڈسکہ ( نامہ نگاران‘ نمائندہ خصوصی) چھٹی جماعت کی مغویہ طالبہ بازیاب‘پرنسپل زیادتی کرتا رہا ۔حجرہ شاہ مقیم کے علاقہ چوک شاہ مقیم کے رہائشی اشرف نامی محنت کش کی چھٹی جماعت کی طالبہ پندرہ سالہ بیٹی (ز) علی نامی ملزم نے دو ساتھیوں کی مدد سے ایک ماہ قبل اغواء کر لیا تھا جسکا مقدمہ درج کر کے پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔ گزشتہ روز لڑکی کو بازیاب کرالیا، متاثرہ لڑکی نے اپنے سکول پرنسپل محمد منشا کی طرف سے اسے زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا بیان دیا، قائم مقام ڈی پی او ملک داد نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ میں زیادتی کی دفعات شامل کرا دیں اور ڈی ایس پی دیپالپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ، دوسری جانب ملزم منشا نے ایڈیشنل سیشن جج دیپالپور کی عدالت سے عبوری ضمانت کرالی ۔ ڈسکہ میں اوباش نے بچے ( الف ) کوہوس کانشانہ بناڈالا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن