امریکی افواج کے انخلا کا پہلا مرحلہ 2025ء میں ختم ہوگا، عراق

بغداد(این این آئی)عراق میں داعش کے خلاف لڑنے کے لیے امریکی افواج اور بین الاقوامی اتحاد کی بقا کے بارے میں جاری بحث کی روشنی میں عراقی حکومت کے ترجمان باسم العوادی نے کہا ہے کہ عراق میں امریکی افواج کے انخلا کا پہلا مرحلہ اگلے سال ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے عرب ٹی وی کو انٹرویومیں کہاکہ عراقی حکومت کے ساتھ مشترکہ بین الاقوامی اتحاد کے مشن کو ختم کرنے کے نام سے ایک معاہدہ کیا گیا ہے۔ کئی بار ملاقات کرنے والی اعلی سطح کی کمیٹی کی بنیاد پر اس معاہدہ کو تشکیل دیا گیا تھا۔باسم العوادی نے یہ بھی وضاحت کی کہ کمیٹی کسی سیاسی حالات یا دبائو کے بغیر اپنے نتیجے پر پہنچی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں فریقوں کے لیے ایک تسلی بخش معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اسے امریکہ کی منظوری مل گئی ہے۔ انخلا کا پہلا مرحلہ ستمبر 2025 ء میں ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ دوسرا مرحلہ ستمبر 2025 ء میں شروع ہو کر ستمبر 2026 ء میں ختم ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن