پومپیو اور ہیلی نئی امریکی انتظامیہ کا حصہ نہیں ہوں گے:ٹرمپ

Nov 11, 2024

واشنگٹن (این این آئی )نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی کو اپنی نئی حکومت میں شامل کرنے کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نومنتخب صدر نے اپنے سوشل نیٹ ورکٹروتھ سوشل پر لکھا کہ میں سابق سفیر نکی ہیلی یا سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو ٹرمپ انتظامیہ کی تشکیل میں شامل ہونے کی دعوت نہیں دوں گا۔ارب پتی ریپبلکن نے مزید کہاکہ میں نے ماضی میں ان کے ساتھ کام کرنا پسند کیا اور بہت سراہا۔ میں اپنے ملک کے لیے ان کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ  ہم امریکہ کو دوبارہ عظیم بنائیں۔

مزیدخبریں