لوک میلہ میں10روز کے دوران ریکارڈ افراد کی شرکت

اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان کے متحرک ثقافتی منظر نامے نے اسلام آباد میں منعقدہ لوک میلہ 2024میں 10روز کے دوران ریکارڈ افراد نے شرکت کی ہے لوک میلہ میں لوگ محسور کن سیقی ، روایتی رقص اور پپٹ شوز سے لطف اندوز ہوئے اسی طرح مختلف کھانے کے شوقین افراد بھی میلے میں متنوع روایتی کھانوں سے استفادہ کرتے رہے جن میں سندھ کی بریانی، پنجاب کا سرسوں کا ساگ، خیبر پختونخواہ کا چپلی کباب اور بلوچستان کی سجی شامل ہی لوک میلہ 2024پاکستان کے بھرپور ثقافتی تنوع کا حقیقی عکاس ہے جس میں رنگوں، آوازوں اور ذائقوں سے بھر پور استفادہ کیا گیا۔ لوک ورثہ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہم لوک میلہ 2024کے لیے اس طرح کے زبردست ردعمل کو دیکھ کر بہت پرجوش ہیں،یہ پاکستان کی ثقافتی دولت کا ثبوت ہے ۔

ای پیپر دی نیشن