شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں جاری ترقی کا سفر رکنے نہیں دیا جائے گا۔ قوم کو (ن) لیگ کی قیادت سے جو امیدیں وابستہ انہیں ان شاء اللہ مریم نواز شریف بطور وزیر اعلیٰ ہر صورت پورا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ملکی معاشی ترقی کے اہداف ضرور حاصل کرے گی۔ پاکستان کے دشمنوںکی ناپاک خواہش ہے کہ پاکستان کو ہر صورت کمزور کیا جائے مگر اس سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
پنجاب میں ترقی کا سفر جاری‘ رکنے نہیں دیں گے: عارف سندھیلہ
Nov 11, 2024