نیویارک (نیٹ نیوز) امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کی لیبارٹری سے درجنوں بندر فرار ہو گئے۔ حکام کے مطابق لیبارٹری سے ریسس میکاک نسل کی 43 مادہ بندریائیں فرار ہوئیں جن میں سے فی الحال صرف ایک بندریا کو پکڑا جا سکا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گران نے غلطی سے پنجرا کھلا چھوڑ دیا تھا جس کی وجہ سے بندریائیں فرار ہو گئیں۔