لاہور (اے پی پی)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی( لیسکو)نیبجلی چوری میں ملوث ہونے اور خراب کارکردگی پرا ب تک 133اہلکاروں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں جن میں 15اہلکاروں کی تنزلی ،2اہلکاروں کوکمپلسری ریٹائر،24کونوکری سے برطرف ،40 کو سروس سے ہٹادیا گیا۔ترجمان کے مطابق 8اہلکاروں کی انکریمنٹ اور پروموشن روک لی گئی ہے جبکہ 10اہلکاروں کی مذمت کی گئی اور 9اہلکاروں کی معافی واپس لے لی گئی۔ترجمان مزید کہا کہ لیسکو چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر بجلی چوری میں ملوث اور خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کرپٹ اور غفلت برتنے والے افسران و ملازمین ادارے کی بدنامی کے ساتھ ساتھ قومی خزانے کو بھی نقصان پہنچا رہے ہیں، اس طرح کے عناصر سے کسی قسم کی رعائت نہیں برتی جائے گی اور سخت سے سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
بجلی چوری ، خراب کارکردگی، 133اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی، ترجمان لیسکو
Nov 11, 2024