لاہور( این این آئی)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 79 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ترجمان کے مطابق راولپنڈی سے 65، چکوال سے 4 اور سیالکوٹ سے 2 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔ترجمان نے بتایا کہ لاہور، اٹک، فیصل آباد ،ساہیوال ،قصور، چنیوٹ، گجرات اور اوکاڑہ سے ایک ،ایک ڈینگی کا کیس سامنے آیا۔