کراچی (این این آئی)وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے عزم و حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں، فتنہ الخوارج کے 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔اپنے بیان میں اْنہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو بہت جلد ان کے حقیقی انجام تک پہنچایا جائے گا، ملک کو دہشتگردی کی لعنت سے پاک کریں گے۔ وزیرِاعلیٰ سندھ نے کہا کہ انشاء اﷲ جلد دہشتگردی کا خاتمہ ہوگا اور قوم کو اس ناسور سے نجات ملے گی۔
پاک فوج کے عزم و حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں: مراد علی شاہ
Nov 11, 2024