انسانیت کے دشمن خارجیوں ‘سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کی جائے: راغب نعیمی 

Nov 11, 2024

 لاہور (نیٹ نیوز) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ راغب نعیمی نے کوئٹہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست پاکستان کی ذمہ داری ہے کہ دہشت گردوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔ لاہور میں علماء کونسل سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت دشمن خارجیوں اور سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے کیونکہ بے گناہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ کوئٹہ میں ریلوے  پلیٹ فارم پر ہونے والے خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پوری قوم حکومت اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے اور دہشت گردی کے بھیانک جرم میں ملوث عناصر کو انجام تک پہنچایا جائے۔ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم یکجہتی اور متحد ہے۔

مزیدخبریں