اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے ہم متحد ہیں۔ صوابی جلسہ بہت متاثر کن تھا۔ جلسے کے دن پنجاب کو 3 مقامات سے بند کیا گیا تھا۔ صوابی جلسے میں امریکی جھنڈا کوئی پٹواری لایا تھا۔ امریکی جھنڈا لانے والے کو پکڑ لیا گیا تھا۔ جو ریلیاں اور جلسے ہو رہے ہیں وہ علی امین گنڈا پور اپنے خرچ سے کر رہے ہیں۔ علی امین پر الزام تراشی پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کیلئے کی جا رہی ہے۔ بات چیت بھی تب ہو گی جب دباؤ پڑے گا۔
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے متحد‘ صوابی جلسہ میں امریکی جھنڈا پٹواری لایا: شیر افضل مروت
Nov 11, 2024