پٹہکہ نصیر آباد، آزاد کشمیر (نوائے وقت رپورٹ) آزاد کشمیر میں نصیر آباد کے گاؤں منیارہ میں زہریلی مٹھائی کھانے سے دو بچے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مٹھائی میں چوہے مار دوا شامل تھی جو گھر کی چھت پر رکھی تھی۔ زہریلی مٹھائی کھانے والے مزید دو بچے ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔