وزارتِ صحت کا کوپ 28میںماحولیاتی تبدیلی کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ

اسلام آباد(خبرنگار)وزارتِ قومی صحت نے کوپ 28میںماحولیاتی تبدیلی کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ایک بین الاقوامی صحت معاہدے کی حمایت کی ہے وزارتِ قومی صحت کی ڈائریکٹر برائے غذائیت، ڈاکٹر مہرین مجتبی نے جامع قومی صحت موافقت پلان کا اعلان کیا جس کے تحت ملک بھر میںماحولیاتی خطرات کا تجزیہ کیا ہے اور اب عالمی ادارہ صحت سے 13ملین ڈالر کی گرانٹ کے حصول کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ صحت کے نظام میں ماحولیاتی لچک بڑھانے کے لئے تربیتی پروگراموں کو موثر بنایا جا سکے یہ اعلان پائیدار ترقی کانفرنس میں جنوبی ایشیا میں ماحولیاتی بحران کے دوران مزاحمتی صحت کے نظام کی تشکیل کے موضوع پر ایک خصوصی سیشن میں کیا گیا  ڈاکٹر میگھناتھ دھمل نے بتایا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے نتیجے میںبیماریوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔انہوں نے صحت کے شعبے میںماحولیاتی مسائل کے تدارک کے لئے جامع اور موثر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت پر زور دیتے اور کہا کہ ماحولیاتی موافقت کو صحت کے منصوبہ جات میں باقاعدہ شامل کیا جانا چاہئے سیشن کے اختتام پر مقررین نے حکومتوں، این جی اوز اور نجی شعبے کے مابین تعاون کی ضرورت پر زور دیا تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایک پائیدار اور مستحکم صحت کا نظام تشکیل دیا جا سکے۔

ای پیپر دی نیشن