بانی پی ٹی آئی نے اپنی قیادت کو ایک ماہ کا وقت دیا ہے: فواد چودھری

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی قیادت کو ایک ماہ کا وقت دیا ہے۔ پچھلے 2 سال سے پی ٹی آئی سے تحریک یا انقلاب نہیں لایا جا رہا۔ حکومت سے بانی پی ٹی آئی کنٹرول نہیں ہو پا رہے۔ پی ٹی آئی اپوزیشن کی تمام جماعتیں بھی اکٹھی کرنے میں ناکام رہی۔ محمود اچکزئی تو خود پی ٹی آئی سے ناراض ہو گئے ہیں۔ تبھی پی ٹی آئی والوں کو بانی کی فیملی کو منت کر کے نکالنا ہو گا۔ بشریٰ بی بی اور بہنوں کو بھی بانی پی ٹی آئی کیلئے نکلنا پڑے گا۔ مشکل حالات کا سامنا ہم نے کیا موجودہ قیادت نے نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

پاکستان : منزل کہاں ہے ؟

وطن عزیز میں یہاں جھوٹ منافقت، دھوکہ بازی، قتل، ڈاکے، منشیات کے دھندے، ذخیرہ اندوزی، بد عنوانی، ملاوٹ، رشوت، عام ہے۔ مہنگائی ...