پی ٹی آئی ختم کرنے کے دعویدار ناکامی تسلیم کر لیں: ریحانہ ڈار

Nov 11, 2024

سیالکوٹ (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا حکمران بانی پی ٹی آئی کو جتنی جلد ی رہا کر دیں اتنا ان کے حق میں بہتر ہو گا۔ عوام اپنے محبوب لیڈر کی رہائی کیلئے بے چین اور منتظر ہیں۔ ظلم اور جبر نے بالآخر ایک دن ختم ہونا ہے اور حق اور سچ کا سورج طلوع ہو کر رہے گا۔ پی ٹی آئی کو ختم کرنے کے دعوے کرنے والوں کو اپنی ناکامی تسلیم کر لینی چاہیے۔ ٹکٹ ہولڈر روبا عمر ڈار کے ہمراہ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا کہ حکمران غربت کو ختم کرنے کی بجائے غریب عوام کو ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ انہوں نے صوابی میں تحریک انصاف کے کامیاب جلسہ پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بانی تحریک انصاف کی فائنل کال پر عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر حکمرانوں کو لے ڈوبے گا۔

مزیدخبریں