حضور  ؐ کی غلامی و اتباع کرنیوالے ہی پاکستان پر راج کر ینگے،حسان حسیب الرحمن 

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)حسن و جمالِ مصطفی  ؐو فکرِ رضا کانفرنس کا انعقاد جامع مسجد اکبری، شاہ فیصل چوک، سیکٹر 14اورنگی کراچی کے مقام پر کیا گیا جس کی صدارت دربارِ عالیہ عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمدحسان حسیب الرحمن نے کی اور اپنے خصوصی خطاب میں کہا  پاکستان کی اساس ہی عشقِ رسول  ؐ ہے اور اس عظیم عطیہ خداوندی پاکستان کی حفاظت ہمارادینی فرض ہے۔انشا اللہ الرحمن تا ابد جب تک وطنِ عزیز پاکستان کا جھنڈالہراتا رہے گا، پاکستان میں قانونِ ختمِ نبوت  ؐ اور قانونِ ناموسِ رسالت  ؐ بھی قائم و موجود رہے گا اور حضور نبی کریم  ؐ کی غلامی و اتباع کرنے والے ہی پاکستان پر راج کریں گے۔ اس عظیم الشان حسن و جمالِ مصطفی  ؐ و فکرِ رضا کانفرنس میں مفتی منیب الرحمن، مظفر شاہ قادری و کثیر تعداد میں علمائے کرام کے علاوہ نعت خوانانِ عظام جن میں طاہر قادری، احسن قادری، غلام مصطفی قادری، محمد اعراف، محمد رفیع عطاری، محمد رضوان نقشبندی و دیگر کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں عاشقانِ مصطفی  ؐ، عوام الناس اور خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔  

ای پیپر دی نیشن