جلد بازی میں آئین کا حلیہ بدلا جا رہا ہے ،شاہد خاقان عباسی

Nov 11, 2024

 کلرسیداں(نامہ نگار)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جلد بازی میں آئین کا حلیہ بدلا جا رھا ہے ہر کسی کو اپنے مفادات اور اقتدار عزیز ہے کوئی بھی ملک اور قوم کے لیئے سوچنے کو تیار نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز گرداور چوہدری جمیل اختر کے فرزند چوہدری عمر فاروق کی دعوت ولیمہ کے موقع یر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حافظ عثمان عباسی بھی موجود تھے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اس سے قبل ہمارے شہدا نے مشرقی سرحد پر شہادت کا درجہ حاصل کیا آج ہمارے نوے فیصد شہدا نے مغربی سرحد پر جام شہادت نوش کیا ہمارے پالیسی سازوں کو اس بارے میں ٹھنڈے دل سے سوچنا ہو گا آپ مشرقی و مغربی سرحدوں پر ایک جیسی پالیسی نہیں رکھ سکتے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے عجلت میں ائینی ترامیم منظور کی ہیں اس کے نتائج کا انہیں منظور کرنے والوں کو بھی علم نہیں قوم مہنگائی بے روزگاری اور دھشتگردی سے نڈھال ہے مگر حکمرانوں سمیت کسی کو بھی اس صورتحال پر سوچنے کا وقت ہی نہیں قیام پاکستان کے پون صدی بعد بھی قوم کو خوراک تعلیم صحت بجلی  گیس جیسے بنیادی مسائل کا سامنا ہے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ٹی ائی کا بیانیہ تھا کہ رجیم چینج میں امریکہ ملوث ہے اب یہ ایک بار پھر امریکہ کی مداخلت سے ہی عمران خان کی رھائی اور اقتدار چاہتے ہیں ممالک میں اس طرز پر نہیں سوچا جاتا ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر منتخب ہوئے ہیں اڈیالہ جیل کے جیلر نہیں لگے۔ملکی معاملات میں کسی بھی بیرونی مداخلت کا نہیں سوچا جانا چاہیئے۔

مزیدخبریں