مشرق وسطیٰ جنگ کے خاتمے کیلئے ٹرمپ کا عزم خوش آئند: ساجد میر

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ   امریکا  کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مشرق وسطی میں جنگ کے خاتمے  کا عزم  خوش آئند ہے۔  دنیا اس پر عمل کی منتظر ہے۔ اسرائیل کی جارحیت کو فوری طور پر روکا جائے۔ فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے او آئی سی نئی امریکی انتظامیہ میں اثرورسوخ   بڑھائے  اور جنگوں کے خاتمے کے ایجنڈے کو آگے بڑھائے۔ یہ بات انہوں نے پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل میں جماعت کی موثر نمائندگی پر زور دیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ ہر مکتب فکر کی طرح اہل حدیث مکتب فکر کی نمائندگی بھی چار ارکان پر مشتمل ہونی چاہیے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے دورہ پاکستان کو کامیاب قرار دیا گیا اور کہا گیا کہ اس کے مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ اجلاس میں مرکزی ناظم اعلی حافظ عبدالکریم سمیت چاروں صوبوں سے ارکان نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن