لاہور(نامہ نگار)پنجاب میں سموگ کی خطرناک صورتحال پر جنرل سیکرٹری پی پی وسطی پنجاب سید حسن مرتضی نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے تخت لہور والے سیاسی کے بعد ماحولیاتی آلودگی پر بھی قابو پانے میں ناکام ہیں۔سموگ کی ستائی 3سالہ بچی عدالت اور حکمران جینوا گئے ہیں۔ حکمرانو سے پوچھتا ہوں کہاں گیا بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی کو لکھا جانیوالا سموگ ڈپلومیسی لیٹر؟, مصنوعی بارش برسانے کے بیانات سن سن کر اب تو کان پک گئے ہیں۔حکمرانوں کو اپنے ہیلتھ سسٹم پر اعتبار نہیں،اسی لیے جینوا گئے ۔حسن مرتضی نے سوال کیا کیا تعلیمی ادارے اور موٹر ویز بند کرنے سے سموگ کا خطرہ ٹل جائیگا؟انہوں نے متنبہ کیا خدارا عوام کی سانسیں چلنے دیں،ورنہ وہ حکومت نہیں چلنے دیں گے۔گرین لاک ڈاؤن لاہور میں موثر کردار ادا نہیں کر رہا۔پیپلز پارٹی عوامی مسائل اور حکومتی بداعمالیوں پر خاموش نہیں بیٹھے گی۔
تخت لہور والے ماحولیاتی آلودگی پر بھی قابو پانے میں ناکام ہیں‘ حسن مرتضیٰ
Nov 11, 2024