افغان طالبان آئندہ ہفتے پہلی بار اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے

کابل (نیٹ نیوز) افغانستان کی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے  افغان طالبان حکام آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام شروع ہونے والی ایک بڑی موسمیاتی کانفرنس میں شرکت کریں گے، یہ پہلا موقع ہے کہ 2021 میں برسر اقتدار آنے کے بعد طالبان انتظامیہ کسی عالمی سطح کی کانفرنس میں شرکت کررہی ہے۔ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ہونے والا کوپ 29 ماحولیاتی کانفرنس ان اعلیٰ ترین کثیر الجہتی تقریبات میں سے ایک ہوگی جس میں طالبان انتظامیہ کے حکام 20 سال تک نیٹو کی حمایت یافتہ افواج کے خلاف لڑنے کے بعد کابل کا انتظام سنبھالنے کے بعد شرکت کریں گے۔ اقوام متحدہ نے طالبان کو جنرل اسمبلی میں افغانستان کی نشست سنبھالنے کی اجازت نہیں دی  اور افغان حکومت کو اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی جانب سے باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا گیا ، جس کی بڑی وجہ طالبان کی جانب سے خواتین کی تعلیم اور نقل و حرکت کی آزادی پر پابندیاں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن