کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کا ڈیفالٹ کرنا پاگل پن کی بات ہے۔ کراچی میں ادب فیسٹیول میں معیشت سے متعلق سیگمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیفالٹ بہت مہنگا پڑے گا۔ کراچی میں پینے کا پانی اور لاہور میں صاف ہوا نہیں ملتی۔ اس حکمرانی سے پاکستان آگے نہیں بڑھے گا۔ پاکستان میں بجلی کی پیداوار بڑھ گئی ہے۔ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ گرمیوں میں بجلی کی ڈیمانڈ 31 سے 32 ہزار میگا واٹ اور سردیوں میں 11 ہزار میگاواٹ ہے۔ آئی پی پیز کو کپیسٹی پیمنٹ 18 روپے ہے اور یونٹ 70 سے زائد کا پڑتا ہے۔ پاکستان میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ہر پارٹی کو لگانا چاہئے۔ اداروں کی نجکاری کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے۔ مفتاح اسماعیل نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری میں سنجیدہ تھی ہی نہیں۔