کارکن ناراض ہیں، صحافی کا سوال: ناراضی بھاڑ میں جائے: گنڈا پور

پشاور ( نوائے وقت رپورٹ) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جو گھر میں بیٹھ کر تحریک انصاف پر تنقید کر رہا ہے میں اسے پی ٹی آئی کا سمجھتا ہی نہیں ہوں۔گزشتہ روز صوابی میں جلسے کے موقع پر وزیراعلیٰ پختونخوا سے مقامی چینل کے صحافی نے سوال کیا کہ ’کارکن ناراض ہیں وزیراعلیٰ ڈی چوک پر ہمیں چھوڑ کر آگئے ان کی ناراضی کو کیسے ختم کریں گے؟‘  اس پر علی امین کا کہنا تھاکہ ’جن کی بات کر رہے ہو یہ اپنے گھر میں بیٹھے ہوتے تھے، یہ ڈی چوک میں ہوں گے بھی نہیں، میری پارٹی ہے مجھے پتا ہے کون کیا ہے؟‘۔ دوبارہ سوال پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ ’ان کی ناراضی بھاڑ میں جائے، خود نکلتے نہیں ہیں، بیٹھے گھر میں ہوتے ہیں، جو جانے والے ساتھ تھے وہ اب بھی ساتھ کھڑے ہیں‘۔ جو تنقید کرتا ہے پہلے اپنی ویڈیو تو دکھائے کہ خود کہاں تھا؟۔ایسے بندوں کی کیئر نہیں کرتا اور نا یہ بندے تحریک انصاف کے ہیں، جو گھر میں بیٹھ کر تحریک انصاف پر تنقید کر رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن