کوئٹہ ریلوے سٹیشن  بم دھماکے پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع 

Nov 11, 2024

لاہور( این این آئی)کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پربم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر پنجاب اسمبلی میں مذمتی قراردادجمع کرادی گئی۔شعیب صدیقی کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں غیرملکی ایجنسیوں کی پاکستان میں مداخلت اوردہشتگردی کی کارروائیوں کی مذمت کی گئی ہے۔قرارداد کے متن میں مزید کہاگیا کہ پنجاب اسمبلی کاایوان ملک کی تمام صوبائی اکائیوں کویک جان سمجھتا ہے،ایوان اعادہ کرتاہے ملک کی حفاظت کیلئے قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،یقین ہے دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت کرملک میں امن وامان قائم کریں گے۔

مزیدخبریں