سکھ یاتریوں کو پاکستان کے 3000 سے زائد ویزے جاری کر دئیے گئے   

 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ہائی کمیشن نئی دلی نے سکھ یاتریوں کو 3000 سے زائد ویزے جاری کر دیے۔ہائی کمیشن نے اعلامیے میں کہا ہے کہ ویزے 14 تا 23 نومبر بابا گرو نانک دیوجی کی سالگرہ تقریبات کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے سکھ یاتریوں کو مبارک باد دی ہے۔پاکستانی ناظم الامور سعد وڑائچ نے بتایا کہ یاتریوں کے لیے کامیاب یاترا کی خواہش ہے۔

ای پیپر دی نیشن