کوئٹہ حملہ: بی ایل اے نے امریکی اسلحہ بردار دہشتگرد کی تصویر جاری کر دی: ’’را‘‘ کی فنڈنگ کا انکشاف

Nov 11, 2024

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر خودکش حملہ کرنے والے بی ایل اے کے دہشت گرد محمد رفیق بزنجو کی تفصیلات اور تصویر بی ایل اے نے سوشل میڈیا پر شیئر کر دی۔ تصویر کا فرانزک آڈٹ کرنے پر پتہ چلتا ہے کہ یہ دہشت گرد سر سے پاؤں تک غیر ملکی اسلحہ اور سامان سے لدا ہوا ہے۔ تصویر میں دہشت گرد محمد رفیق نے امریکی ساخت کی ایم فور رائفل اٹھائی ہوئی ہے جو صرف افغانستان میں ڈالروں سے خریدی جا سکتی ہے۔ دہشت گرد رفیق نے ہوشربا طور پر جو یونیفارم پہنا ہوا ہے وہ بھی یو ایس میرین کور کا ہے۔ اسی طرح ایمونیشن میگزین جیکٹ اور ٹوپی بھی امریکی ساخت کی ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی طرف سے مہیا کئے جانے والے ڈالروں سے بی ایل اے یہ ساز و سامان افغانستان سے خرید کر معصوم پاکستانیوں کا قتل عام کر رہی ہے۔ پوری قوم کو ان فارن فنڈڈ دہشت گردوں کے قلع قمع کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ مل کر چلنا ہوگا تاکہ ان ملک دشمنوں کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔

مزیدخبریں