مندرہ (نامہ نگار)خطہ پوٹھوار کی معروف سماجی شخصیت چوہدری زین العابدین نے کہا کہ حجاز مقدس کا سفر خواہشوں، دعاؤں سے بھرا ہوتا ہے، یہ ایسا سفر ہے جس میں کچھ کھونے کے بجائے حضور کے در پر جھکنے والے اپنے من کی مرادیں پاتے ہیں۔مدینہ منورہ کی پرنور فضاں اور مکہ مکرمہ کی پر کیف نظاروں میں گزرے ہوئے چند روز انسان تا عمر نہیں بھول پاتامکہ مکرمہ کی حدود میں پہنچتے ہی انسان پر ایک ایسی قلبی کیفیت طاری ہو جاتی ہے جس کا لفظوں میں بیان ممکن نہیں ہے۔یہ ایک ایسا دربار ہے جہاں پر سوالی کو وہ سب کچھ عنایت کر دیا جاتا ہے جس کی وہ تمنا رکھتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد انکی رہائش گاہ پر آنے والے دوستوں ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی ، راجہ زاہد آف چنگا میرا ، راجہ خالد آف ملکوال، فرزند ارجمند راجہ سرفراز آف چنگا میرا ، عامر گجر، ڈاکٹر صدیق ڈار، پیر سید جابر شاہ ہمدانی ، سابق ڈی ایس پی سید نذر شاہ ہمدانی ، راجہ رستم قمر، راجہ شباب عزیز ، عبد المجید قریشی سرپرست اعلی راول پریس کلب مندرہ ،صدر سید مختار کاظمی، سید ساجد نقوی ، ملک امجد، گل ضمیر خان ، فیصل مغل آف بڑکی، چوہدری اشتیاق ، چوہدری خوشنود، چوہدری غلام دستگیر ، چوہدری سہیل ، عرفان ، ثاقب بیگ ایڈووکیٹ ، چیرمین اشتیاق ، راجہ مسکین، راجہ مبین، راجہ بابو اسلام ، راجہ ممتاز علی تاج، راجہ روائیداد چب، راجہ سعید چب، راجہ وحید چب، راجہ ارشد، پیر حسن، ڈاکٹر وحید، صوفی صغیر جنجوعہ و دیگر سے دوران ملاقات گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
حجاز مقدس کا سفر خواہشوں، دعاؤں سے بھرا ہوتا ہے، چوہدری زین العابدین
Nov 11, 2024