تحفظ ختم نبوت،ناموس صحابہ ہماری دعوت کا بنیادی نکتہ ،سینیٹر حافظ عبدالکریم

Nov 11, 2024

 جہلم (نامہ نگار) اصلاح معاشرہ میں علمائے کرام کی جہود کا کوئی منصف مزاج انکار نہیں کر سکتا۔ سینیٹر حافظ عبدالکریم کا سالانہ جلسہ سے خطاب تحفظ ختم نبوت اور ناموس صحابہ ہماری دعوت کا بنیادی نکتہ ہے ، ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثر یہ جہلم کے مہتمم اور نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان حافظ عبدالحمید عامر نے 41 ویں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد و تقریب صحیح بخاری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل انسانوں کی صف سے نکل کر وحشی درندہ بن چکا ہے ،مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلی سینیٹر حافظ عبدالکریم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اصلاح معاشرہ میں علمائے کرام کی جہود کا کوئی منصف مزاج شخص انکار نہیں سکتا جامعہ علوم اثر یہ کے شیخ الحدیث مولانا سیف اللہ اثری نے کہا کہ الحاد کے فتنے کے ساتھ آج انکار حدیث کا فتنہ بھی پورے عروج پر نظر آتا ہے ،ناظم سیاسی امور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان اور فرزند شہید ملت علامہ معتصم الہی ظہیر نے کہا کہ ختم نبوت کے منکر مرزا قادیانی کی موت دنیا کیلئے عبرت ہے ،مولانا طیب الرحمن زیدی نے کہا کہ انسانیت کا سب سے بڑا ظلم اور نا انصافی اللہ رب العزت کی ذات کے ساتھ شرک کرنا ہے۔ سالانہ جلسہ تقسیم اسناد و انعامات میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مدیر الجامعہ حافظ احمد حقیق، حافظ عبدالغفور مدنی، مولانا سعد محمد مدنی، مولانا عکاشہ مدنی اور مولانا عمر عبد الحمید نے سر انجام دیئے۔ اس موقع پر جامعہ سے سند فراغت اور مختلف انعامی مقابلوں میں نما یا ں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا میں اسناد و انعا مات تقسیم کیے۔ اس تقریب صحیح بخاری شریف اور جلسہ تقسیم اسناد میں جہلم کے علاوہ تحصیل دینہ تحصیل سوہاوہ تحصیل پنڈ دادنخان، چکوال، منڈی بہاالد ین ، گجرات، میر پور آزاد کشمیر، گوجر خان، کلر سیداں، دولتالہ اور دیگر علاقوں سے بھاری تعداد میں لوگوں نے قافلوں کی صورت میں جوق در جوق شرکت کی۔

مزیدخبریں