شہید  بھٹو نے   ملک کو آئین دیا ،شہریوں کو شناخت دی ،پی پی فتح جنگ 

 فتح جنگ (نامہ نگار)شہید ذوالفقار علی بھٹو نے آج سے 57سال پہلے پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھ کر غریبوں کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کا آغاز کیا اپنی عالمی قومی اور دینی خدمات کی وجہ سے بھٹو آج بھی کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہے 30نومبر کو پارٹی کی ہدایات کے مطابق حسن ابدال میں منعقدہ تاسیسی کنونشن میں بھر پور شرکت کرینگے ان خیالا ت کا اظہار پیپلزپارٹی فتح جنگ سٹی کے زیر اہتمام یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ڈویژنل ڈپٹی سیکرٹری مظہر حسین بابر،سینئر نائب صدر ملک عبداللہ سیف اور ملک شفیق نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سٹی سرپرسست اعلی شمروز خان سنبل صدر قاضی ڈاکٹر محمد ایوب سمیت تنظیمی عہدیداروں اور سرگرم کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی مظہر حسین بابر نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کو آئین دیا شہریوں کو شناخت دی بیرون ممالک کے دروازے پاکستانیوں کیلئے کھلوادئیے عالم اسلام کو متحد کرنے کیلئے تاریخی جدوجہد کی ملک عبداللہ سیف نے کہا کہ پیپلزپارٹی فتح جنگ کے کارکنوں کا بڑا جلوس یوم تا سیس کے موقع پر حسن ابدال میں منعقدہ کنونشن میں شرکت کرے گا انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کار کن متحد ہیں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی زیر سرپرستی پارٹی کو شہر سمیت تحصیل بھر میں منظم کرنے اور لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور انداز سے کوشا ں ہیں   نوجوان نسل کو شہید بھٹو کے کارناموں سے روشناس کرانے کی اشد ضرورت ہے ۔

ای پیپر دی نیشن