مری(بیورو رپورٹ) پیٹرولیم پولیس ہائی وے مری نے مسافر گاڑیوں کے خلاف کاروائی کا اغاز کیا جس میں من پسند لوگوں کو اور ٹرانسپورٹر کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ٹرانسپورٹرز اور سواریوں کے ساتھ انتہائی ناروا رویہ اور سلوک کیا جانے لگا پٹرولین پولیس کی اخلاقی قدر انتہائی زیادہ ہے غیر تہذیب یافتہ ہو گئی جس کی وجہ سے مسافر بھی پریشان ہو گئے گاڑیوں سے ایل پی جی سلنڈر اتارنے اور چنان کرنے کا سلسلہ بھی پسند اور ناپسند کی بنیاد پر کیا جانے لگا مٹھی گرم کرنے والے ڈرائیورز اور کنڈکٹرز کی چاندی جبکہ رشوت نہ دینے والے لوگوں کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک کیا جانے لگا جس کی وجہ سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے عوامی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب اور متعلقہ ادارے کے اعلی افسران سے اپیل کی ہے کہ ہائی وے پٹرولنگ پولیس مری کا قبلہ درست کیا جائے جس کی وجہ سے مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کے ساتھ غیر اخلاقی سلوک اور رویہ اہلیان علاقہ کے لیے وبال جان بن گیا ہے اگر کاروائی کرنی ہو تو لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بلا تفریق سب کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے اور پسند اور ناپسند کا سلسلہ بند ہونا چاہیے اور پٹرولیم پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کا فوری طور پر صفایہ ہونا چاہیے راشی اور کرپٹ افسران پٹرولنگ پولیس کے لیے بدمات دھبہ بن چکے ہیں جن کے خلاف کاروائی وقت کی اہم ضرورت ہے۔