دینی مدارس دین اسلام کے قلعے، عقیدہ ایمان کے محافظ  ہیں، علامہ اظہر محمود اظہر ی 

Nov 11, 2024

 فتح جنگ (نامہ نگار)دینی مدارس دین اسلام کے قلعے عقیدہ ایمان کے محافظ علما انبیا کے وارث ہیں ان خیالات کا اظہار علامہ اظہر محمود اظہر ی نے حافظ محمد طفیل چشتی کی زیر نگرانی جامعہ محمدیہ ضیا القرآن کے 20سالانہ جلسہ دستار فضیلت و تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسہ کی صدارت مرکزی خطیب مفتی عاصم القادری جبکہ نقابت کے فرائض مولانا بشارت محمود قادری نے ادا کئے اس موقع پر سنی علما کونسل کے صدر علامہ عامر عباس قر یشی ،علامہ رفعت علی قادری،مفتی عرفان القادری ،حافظ قاضی طالب حسین،مولانا آصف محمود چشتی،مولانا غلام مہر علی،کے علاوہ حافظ نصرت علی خان،مولانا اجمل خان قادری،قاری عبدالخالق ٹیکسلا،قاری محمد فیاض چشتی،قاری اشفاق طاہر پنڈی،مفتی محمد وسیم قادری،مولانا یاسر مدنی واہ،،علامہ سید امتیاز حسین شاہ کاظمی،استاد باز جنگ سقہ آباد،علامہ مسعود خان ،قاری فخر الدین،قاری ظفر اقبال مدنی،قاری متولی پنڈیگھیب،علامہ آفیسر الرحمن،صاحبزاد کاشان سعید اجووالہ،علامہ عبدالشکو ر سیالوی،صاحبزادہ محمد توصیف رضا پنڈی،علامہ عبدالرحمن جامی،حافظ محمد داد رضوی،مولانا عبدالقادر چشتی،مولانا عبدالباسط چشتی،علامہ افتخار احمد مدنی ،علامہ منور رضا مد نی، علا مہ محمد احسان جامی،مو لانا محمد شاہ زمان علامہ مشتاق احمد علامہ رضوان رضوی حضرو،مفتی محمد داد رضوی،مولانا مختار احمد علوی بھی موجود تھے جامعہ سے فارغ التحصیل ہونے والے سات خوش نصیب حافظ کرام کی دستار بندی کی گئی اور ان میں اسناد تقسیم کی گئیں علامہ اظہر محمود اظہری نے کہا کہ دین کی ترویج او اشاعت کیلئے جامعہ محمدیہ ضیا القرآن کی خدمات بے مثال ہیں یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے حفاظ کرام دین کی خدمت میں مصروف ہیں انھوں نے کہا کہ موجودہ پر فتن دور میں علما کرام کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں دین اسلام کی درست تشریح لوگوں تک پہنچانے کی اشد ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ دینی مدارس کے ساتھ بھر پور تعاون کیا کریں کیونکہ مدارس میں پڑھنے پڑھانے والے اللہ کے دین کی خدمت کر رہے ہیں پیر شفیق اعظم آستانہ عالیہ سالک آباد شریف نے کہا کہ علما و صوفیا میں کوئی فرق نہیں ہے جو شریعت محمدی کی پابندی نہیں کرتا ولی ہو ہی نہیں سکتا انھوں نے ملک و ملت اور ادارے کی مزید ترقی کیلئے اجتماعی دعا کرائی اور حفظ کی سعادت حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارک باد دی۔

مزیدخبریں