گوجرخان (نامہ نگار) محمد شیراز سکنہ داتا بھٹ نے پولیس تھانہ جاتلی کو بتایا کہ وہ اپنی بیوی کے ہمراہ اپنے ماموں زاد بھائی دلاور خان کو ملنے جارہا تھا ایک گاڑی جس کی فرنٹ سیٹ پر قیصر محمود اور پچھلی سیٹ پر غلام مرتضیٰ بیٹھے ہوئے تھے ہمیں دیکھ کررکی ہم ان سے سلام دعا کررہے تھے کہ اسی اثناء میں محمد زمان عرف کالومسلح کلاشنکوف،شاہد اقبال مسلح پسٹل تیس بورپسران محمد نواز،قیصر ولد محمد زمان مسلح پسٹل تیس بورباہم صلاح مشورہ یکدم گلی سے نکلے جنہوں نے ہمیں دھمکایا پیچھے ہٹ جائو ورنہ تمہیں بھی مار دیں گے ہم پیچھے ہٹے تو شاہد اقبال نے زمان عرف کالو کو للکارا کہ دلاور خان کو ماسٹر سعید والی جگہ واگزار کرانے کا مزہ چکھائوہمارے دیکھتے ہی دیکھتے زمان عرف کالو نے بانیت قتل اپنی کلاشنکوف سے سیدھا برسٹ فائر دلاور پر کیا جو سامنے فرنٹ سکرین تورٹاہوا دلاور خان کو ماتھے سر اور جسم پر فائر لگے پھر شاہد اقبال اور قیصر نے اپنے اپنے پسٹل سے بانیت قتل غلام مرتضیٰ اور قیصر پر فائر کئے جو غلام مرتضیٰ اور قیصر کو کندھے پر لگے ملزمان اسلحہ لہراتے اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ہم نے جب جا کر دیکھا تو دلاور خان کا ماتھا سامنے سے پھٹا ہوا تھا اور وہ جاں بحق ہو چکا تھاجبکہ غلام مرتضیٰ اور قیصر زخمی تھے زخمیوں کوبذریعہ 1122تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان پہنچایاپولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے