فتح جنگ(نامہ نگار)سابق کونسلر ملک صدیق کی ہمشیرہ علی ہوٹل جعفر والے کی دادی اماں انتقال کر گئیں مرحومہ کو بعد نماز جنازہ جعفر گاں کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا پیر رجوہہ شریف پیر احمد سلطان نے مرحومہ کی بخشش کیلئے اجتماعی دعا کرائی مرحومہ تحریک لیبک تحصیل فتح جنگ کے امیر قاری شوکت محمود رضوی اور ملک محرم خان گگن کی قریبی عزیزہ تھیں انکی نماز جنازہ میں پیر آف رجوہ شریف پیر احمد سلطان ،سابق چیئرمین یونین کونسل اجوالہ سردار مختار احمد ننھا خان، سردار فیصل محمود جعفر، سردار طارق انیس گگن، نمبرار جنگ بہادر ڈھوک رائے نیکا، ڈاکٹر الیاس،سابق وائس چیئرمین سردار ممتاز علی خان سمیت معززین علاقہ دعوت اسلامی اور تحریک لیبک تحصیل فتح جنگ کے ذمہ داران وکارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ملک صدیق کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
Nov 11, 2024