کھنڈہ (نامہ نگار) خطیب اہلسنت مفتی بلال حیدر حسان چشتی نے کہا ہے کہ نبی کریم ؐکی شفاعت کا ذریعہ عقیدہ ختم نبوت،اپنی زندگیوں کو اسوہ رسول کے مطابق ڈھالیں کتاب اللہ کا علم ،علم حقیقی ہے عمل علم کا اظہار ہے اور علم و عمل کی طاقت اخلاق ہے قرآن مقدس نبی کریم کے قلب اطہر پر نازل ہوا جسکی حفاظت اللہ تعالی نیاپنے ذمے لی وہ گزشتہ روز ,,نوائے وقت ,,سے گفتگوکررہے تھے انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام ہمارے محسن ہیں جن کے ذریعے علم دین محفوظ راستوں سے ہوتا ہوا ہم تک پہنچا مادہ پرستی کے اس دورمیں ایک سنت کو زندہ رکھنا سو شہدا کے ثواب کے برابر ہے ہمیں اپنی زندگیوں کو اسوہ رسول کے مطابق ڈھالنا ہوگا انہوں نے کہا کہ صحابہ کرام اپنی زندگیوں کو سیرت نبی کے مطابق بناکر پوری کائنات کے مسلمانوں کے لیے آئیڈیل بن گئے انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت وحدت امت کی ضمانت ہے حضور نبی کریم کی ذات اقدس نے تمام امت کو اکائی بنادیا ۔