مری( نامہ نگار خصوصی) اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر احمد نواز احمد نواز نے کینٹ بورڈ مری کے وائس پریزیڈنٹ راجہ اکمل نواز کی دعوت پر علاقے کا دورہ کرتے ہوے علاقہ کی اہم سڑک کلفٹن روڈ کی تعمیر کیلئے 43 لاکھ روپے کی رقم منظور کی تا کہ علاقہ کے لوگ اس جد ید دور کی سہولتوں سے مستفید ہو سکیں ۔ اس موقع پرانہوں نے بعض عاقت نا اندیش لوگوں کی جانب سے مری کے مختلف مقامات پر جا ری آپریشن کے حوالے سے پاک فوج لو ملوث کیئے جانے ے بے بنیاد پراپیگنڈہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ حالیہ جو مری میںآپریشن ہو رہا ہے اس سے پاک فوج کا کوئی بھی تعلق نہیں ہے جبکہ انہیں جی او سی مری کی طرف سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کہ یہ تمام تر آپریشن سول ایڈمنسٹریشن کا کام ہے جبکہ اس سے پاک فوج کا کوئی بھی تعلق نہیں ہے ۔ اس موقع پر سعادت قریشی افظال ملک، ذیشان شانی، وقاس نواب بھی موجود تھے ۔
مری آپریشن میں پاک فوج کا کوئی تعلق نہیں، بریگیڈیئر احمد نواز احمد نواز
Nov 11, 2024