کینٹ بورڈکے ضمنی انتخابات ، عوامی نمائندے کام کرانے سے قاصر،نعیم اشرف 

 واہ کینٹ (نامہ نگار)کینٹ بورڈکے ضمنی انتخابات میں عوامی نمائندے عوام کے کام کرانے سے قاصر ہیں اگر ہمارا دیا ہوا نمائندہ کامیاب ہوگیا تو ساری تاجر برادری اس کی پشت پر کھڑی ہو گی ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران اور راولپنڈی چمبرآف کامرس کے نمائندوں ملک عمر حیات،راجہ حبیب ، نعیم اشرف ،چوہدری عطاء الرحمن ،رضوان قمر اور امیدوار برائے کونسلر کینٹ بورڈ واہ سہیل احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تاجروں کا نمائندہ تعلیم یافتہ اور کینٹ بورڈ ایکٹ 1924؁ کو اچھی طرح جانتا اور سمجھتا ہے سہیل احمد کو معلوم ہے کہ عوام کے حقوق کیا ہیں اور کینٹ بورڈ کے اختیارات کیا ہیں ۔ کینٹ بورڈ تاجروں اور عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام نظر آتا ہے بورڈ میں کینٹ بورڈ ایکٹ کو سمجھنے والے نمائندے ہونے چاہیں گو کہ انجمن تاجران غیر سیاسی پلیٹ فارم ہے لیکن کینٹ بورڈ ضمنی انتخابات میں اس لئے حصہ لے رہے ہیں تاکہ تاجروں سے متعلقہ کینٹ بورڈ میں مسائل پر آواز بلند ہو سکے سہیل احمد جسکا انتخابی نشان تمغہ ہے کامیاب ہو کر حلقہ کی خدمت کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن