عمران خان جلد عوام میں موجود ہوں گے، ذیشان مرتضی

Nov 11, 2024

  جبر (نامہ نگار) انصافیوں کا پر امن احتجاج عمران خان کو رہا کرو۔ پاکستان تحریک انصاف یوکے کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ایک پر امن احتجاج انگلینڈ کے شہر لندن 10 ڈوئنگ سٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں شہباز گل ۔زلفی بخاری ۔شہریار آفریدی ۔سابق ڈپٹی ویمن سیکرٹری پی ٹی آئی یوکے آسیہ حسین ۔نوید خان پی ٹی آئی ورکر یوکے برمنگھم سابق صدر آئی ایس ایف یوسی اسلام پورہ جبر ذیشان مرتضی سمیت گردونواح سے کثیر تعداد میں پی ٹی آئی کارکنوں نے شرکت کی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماں نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی غیر قانونی گرفتاری کی بھرپور مزاحمت کرتے ہیں اور اس کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی جائے گی پاکستان تحریک انصاف پر امن جماعت ہے  فارم 47 کی پیداوار حکومت نے بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام بدنام کیا ہے،عمران خان جلد عوام میں موجود ہوں گے ایک بار پھر سے عمران خان وزیراعظم منتخب ہوں گے۔

مزیدخبریں