ملک دلدار سلطان مجھیال  کے پنڈدادنخان  میں فلاحی کا م اپنی مثال آپ 

پنڈدادنخان(ملک شجاع لنگاہ) پنڈدادنخا ن تحصیل کی تاریخ میں فلاحی کام کی بڑی مثال معروف ٹرانسپورٹرکا رو با ری و سماجی شخصیت ملک دلدار سلطان مجھیا ل نے پنڈدادنخان جہلم روڈ  پر پنڈ دادنخان سے دھر یا لہ جالپ فیکٹری موڑ تک سڑک کی مرمت کا کام شروع کرا دیا تقریبا 22 کلومیٹر سڑک کی مرمت  پر تقریبا دو کروڑ خرچ آئے گا جو ملک دلدار مجھیال اپنی مدد اپ کے تحت  اپنی جیب سے خرچ کر رہے ہیں سڑک کی ریپیئرنگ کا کام بڑے زور و شور سے جاری ہے مشینری پہنچ چکی ہے ہر روز بڑی تعداد میں ڈمپرز میں بجری و دیگر سامان سڑک پر ا رہا ہے سڑک پر موجود گڑھوں کو بجری سے بھرا جا رہا ہے للہ جہلم ڈیول کیرج ویپر کافی عرصے سے ترقیاتی کام بند تھا سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور کھنڈرات میں بدل چکی تھی تحصیل پنڈ دادن خان کی لاکھوں عوام مسافروں اور ٹرانسپورٹرزکو  شدید مشکلات اور اذیت کا سامنا تھا سڑک کی اس بدتر اور اذیت ناک صورتحال میں ضلع سرگودھا کے رہنے والے سپر مجھیال گڈز کے مالک  ملک دلدار مجھیال نے تحصیل پنڈ دادنخان کی بے بس اور لاچار عوام کی سفری مشکلات کم کرنے کے لیے اور اپنے والد مرحوم  کے ایصال ثواب کے لیے سڑک کی مرمت کا کام شروع کرایا ہے  تحصیل پنڈ دادنخان کی عوام ملک دلدار مجھیال کا بے حد شکریہ ادا کرتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کررہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن