مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کا دورہ کلرسیداں

  کلرسیداں(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کا دورہ کلرسیداں،سابق چیئرمین بلدیہ  شیخ عبدالقدوس مرحوم کے دفتر میں مسائل سنے اور انہیں موقع پر ہی حل کرنے کے احکامات جاری کیئے۔دریائے جہلم کے کنارے واقع ڈہوک سنگریلہ موضع بالیماں کے وفد نے انہیں مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ قیام پاکستان سے آج تک تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد نے ان کی دو کلومیٹر سڑک کی تعمیر کے لیئے فنڈز کی منظوری کا یقین دلایا اس موقع پر شیخ تیمور قدوس ایڈووکیٹ،شیخ شعود قدوس بھی موجود تھے،اس سے قبل سٹی ٹریفک پولیس کے انسپکٹر سجاد حسین قریشی کی سربراہی میں وارڈن نے ان سے ملاقات کی،ایم پی اے نے ٹریفک سٹاف سے کہا کہ وہ ہر صورت ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروائیںخاص طور پر کم عمر بغیر لائسنس موٹرسائیکل سواروں سے سختی سے نمٹا جائے اور چوآ روڈ پر ٹریفک کی روانی میں بہتری لائی جائے۔شیخ تیمور قدوس نے شکایت کہ کہ کلرسیداں شہر میں تجاوزات کی بھرمار ہے افغانیوں نے سبزی فروٹ کی ریڑھیاں بازاروں اور گلی محلوں میں کھڑی کر رکھی ہیں جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح سے متاثر ہوتی ہے دشواری ہوتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن