عبد الرزاق جامی نے تلہ گنگ تا چوآسید نشاہ روڈ کی تعمیر کا باضابطہ افتتاح کردیا

 کلرکہار (نامہ نگار ) الحاج عبد الرزاق جامی نے تلہ گنگ تا چوآسید نشاہ روڈ کی تعمیر کا باضابطہ افتتاح کر دیا ،روڈ پانچ ارب سولہ کروڑ روپے کی کثیر لاگت سے دوسال کے عرصہ میں مکمل ہو گا ۔ موضع بھرپور میاںنواز شریف کا دوسرا گھر ہے اس سے قبل بھی انہوں نے اس علاقہ کے لیے کئی میگا پروجیکٹ دیے ہیں اور اس سڑک کی تعمیر کے لیے میری درخواست پر انہوں نے مہربانی کرتے ہوئے اس کی منظوری دی ۔ روڈ کی تعمیر سے اس علاقہ کی قسمت تبدیل ہوگی  افتتاحی تقریب سے عبد الرزاق جامی کا خطاب، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کلرکہار کے موضع بھر پور میں تلہ گنگ چوآ سیدن شاہ روڈ جو کہ تین تحصیلوں پر مشتمل ہے اس کا افتتاح میاں محمد نواز شریف کے دست راست اور معروف نعت خوان عبد الرزاق جامی نے فیتہ کاٹ کر کر دیا ۔افتتاحی تقریب میں سیاسی ،سماجی ،کاروباری افراد کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔افتتاحی تقریب میں سید ممتاز غفار ،ملک خان ،ملک نزاکت ،ایڈووکیٹ چوہدری زبیر ،ملک تصد ق کلرکہار کے علاوہ علاقہ کے افراد موجود تھے ۔ 

ای پیپر دی نیشن