مری( نامہ نگار خصوصی) اہلیان مری نے فخر پوٹھوہار راجہ پرویز اشرف کی جانب سے ملکہ کوہسار مری کی تزین و آرائش کے نام پر جاری آپریشن کے خلاف مری کی عوام کو ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مری میں جاری آپریشن کے خلاف راجہ مہتاب احمد خان کی سربراہی میں مری متحدہ ایکشن کمیٹی جس میں مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت بھی شامل تھی مری میں جاری آپریشن کے خلاف جو جد و جہد کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے ۔ایسے میں خصوصی ملاقات کے دوران انہوں نے محصوس کیا وہ قابل قدر ہے ۔ بتایا گیا کہ وفد آئندہ اپنے حقوق کیلئے ملک کی تمام تر اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے ۔ جبکہ انہوں نے سحاق ڈار اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ،گورنر پنجاب سلیم حیدر سے فون پر مری کے اہم مسلہ کیلئے نہ صرف بات چیت کی بلکہ انہیں مری کے مستقبل سے آگاہ کیا جبکہ انہوں نے بزرگ مسلم لیگی رہنما طاہرہ اورنگزیب سے بھی بات کر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔