مری( نامہ نگار خصوصی) مری کے جنگلات سے چار دن قبل سمگل ہونے والی قیمتی عمارتی لکڑی محکمہ جنگلات کے ملازمین نے ٹمبر مافیا کے زریعہ نا معلوم مقامات پر پہنچا دی ۔ایسے میں جہاں مری کی عوام کو سردیوں کیلئے سوختنی لکڑی جلانے کے لیے دستیاب نہیں وہاں سو سے د و سو سال کے قیمتی درخت منٹوں میں کاٹ کر محکمہ ملازمین کی ملی بھگت سے کوڑیوں کے داموں فروخت کر دیے جا رہے ہیں ۔ایسے میں مری کے مکینوں نے اس صورت حال پر تشویش اور افسوس کا اظہار کیا۔